24 جولائی، 2015، 12:36 AM

امریکہ میں خوفناک زلزلہ سے کئی ریاستیں تباہ ہوجائیں گی

امریکہ میں خوفناک زلزلہ سے کئی ریاستیں تباہ ہوجائیں گی

ماہرین ارضیات کے مطابق اس سال امریکہ کے سمندر میں آنے والا خوفناک زلزلہ اس کی کئی ریاستوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ماہرین ارضیات کے مطابق اس سال امریکہ کے سمندر میں آنے والا خوفناک زلزلہ اس کی کئی ریاستوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا۔ ماہرین ارضیات کے مطابق امریکہ کے شمال مغربی سمندر میں 9.2 شدت کا زلزلہ آئے گا جو تباہ کن 700 میل لمبے سونامی کا باعث بنے گا جب کہ اس تباہ کن علاقے کو " کاسکاڈیا فالٹ زون"  کہا جاتا ہے جو کینیڈین سرحد سے شروع ہو کر کیلیفورنیا تک پہنچتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ سال ہی اس تباہی کا خدشہ تھا لیکن وہ سال خاموشی سے گزر گیا لیکن اس سے تباہی کے مزید خطرات بڑھ گئے ہیں اور رواں سال اس تباہ کن سونامی کا خطرہ موجود ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق گزشتہ تباہ کن سونامی کاسکیڈیا فالٹ زون میں 1700  میں آیا تھا جو خود کو 243 سال بعد دہراتا ہے لیکن اب اس آخری تباہی کو 315 سال گزرے گئے ہیں اور امکانات ظاہر کرتے ہیں کہ اب یہ سائکل کسی بھی وقت پوری ہو جائے گی۔

ماہرین ارضیات کا اس ممکنہ سونامی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ سونامی 4 منٹ تک جاری رہے گا جس دوران 100 فٹ اونچی لہریں اٹھیں گی جو شمال مغربی پیسفیک کے قریب بسنے والی ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے گی جس میں سین فرانسیسکو اور سیٹل جیسی ریاستیں بھی شامل ہوں گی۔ ماہرین کے مطابق اس تباہی کے نتیجے میں 13 ہزار افراد کی ہلاکت، 27 ہزار زخمی اور 10 لاکھ افراد کے بے گھر ہونے کا خدشہ ہے جب کہ ان ممکنہ متاثرہ ریاستوں کے اسکول اور فائر اسٹیشن مکمل طور پر تباہ ہوجائیں گے۔

News ID 1856831

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha